میڈرڈ، 17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روس کی اسٹار کھلاڑی ماریا شاراپووا اس سال گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ فرانسیسی اوپن میں حصہ نہیں لے پائیں گی۔ٹورنامنٹ کے حکام نے انہیں وائلڈ کارڈ نہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 15 ماہ کی پابندی کے بعد واپس لوٹی شاراپووا عالمی رینکنگ میں کافی نیچے ہیں اور اس وجہ سے انہیں فرانسیسی اوپن میں براہ راست طور پر داخلہ نہیں مل سکتا تھا۔ ایسے میں انہیں ٹورنامنٹ کے لئے وائلڈ کارڈ ملنے کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی۔فرانسیسی ٹینس یونین کے سربراہ برنارڈ گی یڈسیلی فیرانڈینو نے کہا کہ زخمی کھلاڑی کے لئے ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ سے داخلہ ہو سکتا ہے لیکن ڈوپنگ پابندیسے واپس آ رہے کھلاڑی کا وائلڈ کارڈ سے داخلہ نہیں ہو سکتا۔ فرانسیسی اوپن کا آغاز 28 مئی سے ہو رہا ہے۔شاراپووا کے لئے اگرچہ، پابندی سے لوٹنے پر کچھ خاص نہیں رہا ہے۔ا سٹٹگارٹ اوپن میں ہارنے کے بعد روسی کھلاڑی کو اٹلی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں زخمی ہوکر باہر ہونا پڑا۔ اٹلی اوپن کے خواتین کے سنگلز زمرے کے دوسرے راؤنڈ میں مرجانا لس کبارونی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں تیسرے سیٹ کے دوران بائیں ران میں چوٹ کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔